• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلموں سے دور ’ریکھا ‘ اب کیسے پیسے کماتی ہیں؟

بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکارہ ریکھا نے اپنی اداکاری اور جلوے سے کروڑوں مداحوں کے دلوں پر کئی برسوں تک راج کیا، مگر بڑھتی عمر کی وجہ سے انہیں شوبز کو الوداع کہنا پڑا، لیکن لوگوں کے ذہنوں میں ایک سوال ابھرتا ہے کہ اگر ریکھا فلموں میں کام نہیں کرتیں اور نہ ہی ان کا کوئی بزنس ہے تو اب بھی وہ اتنی شاہانہ زندگی کیسے بسر کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکھا کی حیدرآباد اور ممبئی میں کئی جائیدادیں ہیں، جسے انہوں نے کرایہ پر دے رکھا ہے۔ اس سے ریکھا کو کافی کمائی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکی ہیں، تو انہیں پنشن اور دیگر مخلتف مراعات ملتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ ریکھا کو مختلف ایونٹس کیلئے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جاتا ہے تو اس کے لیے بھی وہ بھاری رقوم بطور فیس وصول کرتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید