نئی دہلی(جنگ نیوز ) بھارت اور امریکا کی مشترکہ جنگی مشقوں میں پہلی بار ایٹمی اور حیاتی دہشت گرد حملوں سے بچاؤ کی مشقوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ بھارت کے نیشنل سیکورٹی گارڈ ز اور امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز کی یہ مشقیں چنائے میں جاری ہیں ۔ ان مشقوںکو ’’ترکش‘‘نام دیا گیا ہے ۔ جنگوں میں کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں سے تباہی کا خطرہ سروں پر منڈ لاتا نظر آرہا ہے ۔دوسری جنگ عظیم میں ایٹم بم نے جاپان کے شہر ہیرو شیما اور نا گا ساکی میں بڑی تباہی اور تا بکاری پھیلائی جس کے اثرات بد ستور نمایاں ہوتے گئے ہیں ۔سابق سویت یونین میں جرنوبل کے ایٹمی پلانٹ سے تابکاری کے اخراج کا خمیازہ دنیا آج بھی بھگت رہی ہے ۔