• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور آسٹریلیا کا تیسرا ٹیسٹ میچ دھرم شالا سے اندور منتقل

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں کھیلے جانے والا تیسرا میچ دھرم شالا سے اندور منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق دھرم شالا میں سخت سردی کے باعث گراؤنڈ تیار نہیں کیا جا سکا ہے۔

بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ کنڈیشنز کے باعث گراؤنڈ مکمل تیار ہونے میں وقت درکار ہے، آؤٹ فیلڈ اور گھاس اس قابل نہیں کہ میچ ممکن ہو سکے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ یکم سے 5 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

بھارت کو 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید