• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکار جاوید خان امروہی کا ممبئی میں انتقال ہوگیا

بالی ووڈ کی 1994 کی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ اور 2001 کی بلاک بسٹر ’لگان‘ سے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی اداکار جاوید خان امروہی کا منگل کو ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

ان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کی بیماری بتائی جاتی ہے۔ بالی ووڈ کے فلمساز رمیش تلوور نے جاوید امروہی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سانس کی بیماری تھی اور وہ گزشتہ ایک برس سے علیل اور گھر پر تھے۔ 

اداکار اکھلینڈرا مشرا اور دیگر نے مرحوم کی موت پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید