• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھوٹان دنیا کا سب سے مہنگا سیاحتی ویزا رکھنے والا ملک قرار

کراچی (نیوز ڈیسک) بھوٹان دنیا کا سب سے مہنگا سیاحتی ویزا رکھنے والا ملک قرار، ہر سیاح کو فی رات 100 امریکی ڈالر ادا کرنا لازمی، ویزا فیس صحت، تعلیم اور جنگلات تحفظ پر استعمال ہوتی ہے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ امریکا، آسٹریلیا یا برطانیہ کا سیاحتی ویزا حاصل کرنا سب سے مہنگا ہے تو یہ خبر آپ کو حیران کر دے گی، کیونکہ ان میں سے کوئی بھی ملک دنیا کے سب سے مہنگے سیاحتی ویزا کی فہرست میں سرفہرست نہیں۔ اس فہرست میں سب سے اوپر بھوٹان ہے، جو زمین پر سب سے مہنگا سیاحتی ویزا رکھنے والا ملک ہے۔ حیران کن بات ہے نا؟ اس کے منفرد ماڈل کے تحت غیر ملکی سیاحوں کو ’’پائیدار ترقی فیس‘‘ (Sustainable Development Fee) کے طور پر فی رات 100 امریکی ڈالر ادا کرنا پڑتا ہے، جو ویزا فیس کے علاوہ تقریباً 40 ڈالر مزید بنتی ہے۔ چار دن کے مختصر سفر پر بھی ایک سیاح کو تقریباً 440 سے 840 ڈالر تک خرچ کرنا پڑتا ہے۔ اس فیس سے حاصل ہونے والی رقم ملک میں مفت تعلیم، صحت، جنگلات کے تحفظ اور قدیم خانقاہوں کی مرمت پر خرچ کی جاتی ہے۔ بھوٹان کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد سیاحوں کی تعداد کم مگر ان کے اثرات مثبت رکھنا ہے تاکہ قدرتی ماحول اور ثقافت محفوظ رہے۔ ’’گراس نیشنل ہیپی نیس‘‘ کے فلسفے پر عمل پیرا یہ چھوٹا ہمالیائی ملک اپنی خوبصورتی اور ماحول دوست طرزِ سیاحت کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے کشش کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید