انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کی نمبر ون پوزیشن صرف چند لمحات بعد ہی چھین لی۔ تکنیکی غلطی کا اعتراف کرنے کے بعد آسٹریلیا پھر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی۔
کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی نے ٹیسٹ رینکنگ سے متعلق اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔
آئی سی سی نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ویب سائٹ پر ٹیکنیکل غلطی کی وجہ سے بھارت کچھ دیر کےلیے ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ آئی سی سی اس غلطی پر معذرت خوا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کی غلطی پر بھارت نے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ ٹیم ہونے کا جشن منانا شروع کردیا تھا۔
غلطی کی درستی کے بعد آسٹریلیا ٹیسٹ رینکنگ میں دوبارہ پہلے نمبر پر آگیا۔