• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس، میڈیا کو کوریج سے روک دیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی گئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بینکنگ کورٹ کی جج نے کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت سے نکلنے کا حکم دیا۔اس موقعے پر رپورٹرز نے کہاکہ وہ اس کیس کی کوریج کے لیے موجود ہیں، کیا یہ اوپن کورٹ نہیں ہے؟ کیا یہ پروسیڈنگ ان کیمرا ڈیکلیئر کی ہے جو رپورٹنگ سے روکا جا رہا ہے؟۔ا نہوں نے کہا ہم تو کچہری اور خصوصی عدالتوں سے لے کر سپریم کورٹ تک کیسز کی کوریج کرتے ہیں۔اس پر جج نے جواب دیاکہ میری عدالت ہے جیسے میں چلاؤں گی ویسے چلے گی ، آپ لوگ باہر چلے جائیں۔اس پر صحافیوں نے کہا آپ اپنی آرڈر شیٹ کا حصہ بنا دیں کہ یہ آج ان کیمرہ کارروائی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید