• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا 10 کے بجائے 4 فیصد سپر ٹیکس جمع کرانے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سپر ٹیکس کیسز میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو ریلیف مل گیا۔

عدالتِ عظمیٰ کے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے۔

سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو 10 فیصد کے بجائے 4 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت اورایف بی آر کی اپیلوں پر سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ مختلف انڈسٹریز نے گزشتہ سال بجٹ میں عائد سپر ٹیکس کو چیلنج کیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ سال سے 10 فیصد سپر ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دیا تھا۔

جس پر وفاقی حکومت اور ایف بی آر نے سپر ٹیکس کی وصولی کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید