• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی نجی سوسائٹی میں خوف پھیلانے والا تیندوا کئی گھنٹوں بعد پکڑا گیا


اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں خوف پھیلانے والے تیندوے  کو کئی گھنٹوں بعد بالآخر پکڑ لیا گیا۔

تیندوے نے محکمہ وائلڈ لائف کے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد کو زخمی کردیا تھا۔ معاملے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ تیندوے کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں موجودگی کی تحقیقات کی جائیں گی۔

تیندوے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، اہلکاروں کو دوران ریسکیو معمولی زخم آئے، تیندوے کو طبی معائنے کے بعد مسکن میں آزاد کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تیندوا گھس آیا تھا، جسے قابو کرنے کی کوشش میں محکمہ وائلڈ لائف کے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔

 تیندوے کو پکڑنے کیلئے ریسکیو اور وائلڈ لائف کے عملے نے آپریشن کیا، اندھیرے کے سبب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روشنی کا بندوبست کیا گیا۔

تیندوے نے خود کو پکڑنے کیلئے لگائے گئے دو جال بھی پھاڑ دیے تھے۔

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تیندوا بے قابو ہوا تو لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔ تیندوا ایک کے بعد دوسرے شخص پر حملہ آور ہوا اور وائلڈ لائف کی ایک خاتون افسر پر بھی جھپٹ پڑا تاہم خاتون افسر حفاظتی جیکٹ کے باعث بچ گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیندوا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک رہائشی کا پالتو ہے، مالک کے ملازم سے پنجرا کھلا رہنے کے باعث تیندوا بھاگ نکلا۔

قومی خبریں سے مزید