• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے اپنے ایشیا کپ میچز امارات میں کھیلنے کی تجویز دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کے ایشیا کپ کے میچز یو اے ای میں کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں اپنے میچز یواے ای میں کھیلنے کی تجویز دے دی، بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان ایشیا کپ کا میزبان رہے اور دیگر ٹیموں کے میچز پاکستان میں کھیلے، بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل بھی یواے ای میں ہوگا، بھارتی بورڈ نے پاکستانی بورڈ کو آپشن دے دیا ہے، چار فروری کو ہونے والے اے سی سی کے اجلاس میں وینیو کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ۔ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے پی سی بی نے اجلاس میں سخت موقف پیش کیا تھا ۔اے سی سی کے آئندہ اجلاس میں حتمی فیصلہ ہو گا۔

اسپورٹس سے مزید