• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نیازی کا سیاسی زوال شروع ہوگیا، راشد محمود خان

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ضلع پشاور کے صدر اور پراونشل و سنٹرل کمیٹی کے ممبر راشد محمود خان بابوزئی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی طرف سے گرفتاری سے بچنے اور این آر او کے لئے لانگ مارچ کا ڈرامہ رچانے کے بعد اب جیل بھرو تحریک چلانے کا ڈھونگ رچایا جارہا ہے لیکن عوام عمران نیازی کے لئے قربانی کا بکرا نہیں بنیں گے اور لانگ مارچ کی طرح جیل بھرو تحریک بھی ناکام ہو گی پی ٹی آئی کارکن بھی جیل جانے کے لئے تیار نہیں ۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے اقتدر میں جن لوگوں نے لوٹ مار کی انہیں جیل جانا چاہئے۔ راشد محمود خان بابوزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران کا سیاسی زوال بھی شروع ہو گیا ہے اور ان کے خلاف الٹی گنتی بھی شروع ہو گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی بھی عمران نیازی کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں جبکہ مزیدکئی ارکان اسمبلی بھی ساتھ چھوڑنے والے ہیں۔ عمران نیازی کے جیل جاتے ہی پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ عوام عمران نیازی کے لئے قربانی کا بکرا بننے کے لئے تیار نہیں لانگ مارچ کی طرح جیل بھرو تحریک بھی بری طرح ناکام ہو گی۔
پشاور سے مزید