پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میں نے شہباز شریف کو کہا تھا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کریں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پی سی بی کو ٹھیک کرو۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ 2018 میں 5 کرکٹ اکیڈمیز کی بحالی کے اقدامات کیے تھے، اب پتا چلا کے کرکٹ اکیڈمیز کی بحالی کا معاملہ وہیں رکا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری سوچ تھی کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لائے جائے، جب پی سی بی سے استعفیٰ دے کر گیا تو ڈومیسٹک کرکٹ پر کام کرنا چاہتا تھا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ اس وقت نظریں پی ایس ایل نہیں بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ پر تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو تگڑا ہونا چاہیے، یہ مناسب نہیں کہ چیئرمین تبدیل ہو تو سارے کام رک جائیں۔