• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سُپر لیگ 8 کے اسٹوڈنٹس ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگئی جو کہ آدھی قیمت پر خریدے جاسکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق طالبعلم ( ب) فارم دکھا کر آدھی قیمت پر ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔

اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹس ٹکٹس آن لائن فروخت نہیں ہوں گے۔

اسٹوڈنٹس کے لیے کراچی کے 3 مقامات پر ٹکٹس بوتھ بنائے گئے ہیں۔

اصغر علی شاہ اسٹیڈیم، چائنا گراؤنڈ نیئر نیشنل کوچنگ سینٹر اور پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن میں طالبعلموں کے لیے ٹکٹس دستیاب ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید