• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کی موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری کی درخواست خارج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری سے متعلق شیخ رشید کی درخواست خارج کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کے موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے شیخ رشید کی درخواست مسترد کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کی۔

شیخ رشید کی طرف سے وکلاء انتظار حیدر اور سردار شہباز عدالت پیش ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید