اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون کرکے کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو شہدا پیکج دینے کا اعلان کیا،وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومتوں کی استعداد کار بڑھانے میں پوری معاونت کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کرکے بروقت کارروائی اور موقع پر موجود رہنے کے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے جذبے کی تعریف کی۔