• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نماز پڑھتی ہوں، جنہیں زیادہ دکھ ہیں وہ تہجد بھی پڑھیں: راکھی ساونت


بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نےکہا ہے کہ میں نماز پڑھتی ہوں اور نوجوان لڑکے لڑکیوں کو بھی تلقین کرتی ہوں کہ نماز پڑھیں۔

راکھی ساونت نےبھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہر مسلمان نوجوان لڑکے لڑکی کو کہوں گی کہ جمعے کے علاوہ باقی نمازیں بھی پڑھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ عادل کو نماز کے لیے کھینچ کر لاتی تھی اور کہتی تھی کہ نماز پڑھ لو ورنہ شیطان پکڑ لے گا۔

انہوں نے کہا کہ عادل جمعے کے علاوہ کوئی نماز نہیں پڑھتا تھا، میں ہاتھ پاؤں جوڑتی تھی، میں نے اپنا فرض پورا کیا۔

راکھی ساونت نے مزید کہا کہ جنہیں زیادہ دکھ ہیں وہ تہجد کی نماز بھی پڑھیں، میں یوٹیوب سے دیکھ کر ساری نمازیں پڑھتی ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عادل کی وجہ سے میں نے اسلام قبول کیا، عادل نے مجھے دھوکا دیا لیکن میں اسلام نہیں چھوڑ سکتی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید