پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت کو تالے لگادیے گئے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ آئین اور قانون کو مقدم سمجھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، عمران خان خود پیش ہو رہے ہیں، انصاف کی فراہمی کو روکا نہیں جاسکتا۔
سینیٹر اعظم سواتی نے مزید کہا کہ جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت کو تالے لگادیے گئے ہیں۔