بڈاپسٹ(اے ایف پی) چین اور ہنگری یوکرین کی جنگ کے خاتمےکیلئے امن پسند ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔چینی وزیر خارجہ وانگ ایی نےیوکرین جنگ میں روس کواسلحہ دینےکےالزامات کومستردکرتےہوئےکہاکہ ہم چاہیں گے کہ فریقین مذاکرات کی میز پر واپس آئیں،ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو نے کہا کہ وہ خطےمیں جلدسےجلدقیام امن کی کوششوں کےچینی موقف کاخیرمقدم کرتےہیں۔