اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے 10سال مکمل] وزیراعظم یوتھ پروگرام نے 2023کو نوجوانوں کا سال قرار دے دیا،یہ ہفتہ ویک آف یوتھ کے طور پر منایا جائیگا ، نوجوانوں کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دے دیئے۔ اس تناظر میں اس ہفتہ کو "ویک آف یوتھ" کے طور پر منایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار پیر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام 2013میں وزیراعظم نواز شریف نے شروع کیا تھا جبکہ مریم نواز اس کی پہلی چیئرپرسن تھیں۔اس سے پہلے 2008میں وزیراعلی کی حیثیت سے شہباز شریف نے یہ پروگرام صوبہ پنجاب میں شروع کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ملک میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی پروگرام مخصوص نہیں تھا، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے اجراء کو دس سال مکمل ہوئے ہیں۔اس تناظر میں 2023کو نوجوانوں کا سال قرار دیا گیا ہے۔