پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی سے شکست کے بعد مینٹور سر ویوین رچرڈز کی یاد ستانے لگی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مینٹور سر ویوین رچرڈز کو مدعو کر لیا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ سر ویوین رچرڈز کے ویزے کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔
اعظم خان نے کہا کہ سر ویوین رچرڈز کے ویزا پروسیس میں کچھ مشکلات ہیں جنہیں دور کیا جا رہا ہے، ویزے کے لیے طلب کردہ تمام ضروری کوائف بھجوا دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سر ویوین رچرڈز گلیڈی ایٹرز کے اگلے مرحلے کے میچز میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے، وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کیمپ جوائن کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے عثمان قادر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 26 رنز دے کر 2 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔
پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 155 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔