• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوڈ وارنر بھی بھارت کیخلاف ٹیسٹ سے باہر

نئی دہلی (جنگ نیوز) آسٹریلوی ٹیم کے ڈیوڈ وارنر کہنی میں انجری کے باعث بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کنکشن کا شکار ہو کر دہلی ٹیسٹ کے دوسرے روز باہر ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی جگہ میتھیو رنشا کو ان کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر کو محمد سراج کی پہلی اننگز میں ایک گیند ہیلمٹ پر اور ایک گیند بازو پر لگی تھی جس کے بعد کروائے گئے ایکسرے میں انہیں فریکچر بتایا گیا ہے۔ وارنر ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکیں گے اور وطن واپس روانہ ہورہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید