کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ڈیوڈ وارنر اور جوش ہیزل ووڈ کے بعد ایشٹن ایگر تیسرے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں جو سیریز ادھوری چھوڑ کر گھر چلے گئے ہیں۔ ایشٹن ایگر کو دورۂ بھارت کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کے ساتھ بطور اسپنر شامل کیا گیا تھا، جو ناگپور اور دہلی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ آسٹریلیا کو سیریز کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آسٹریلوی اسپنرایشٹن ایگر اب شیفیلڈ شیلڈ اور مارش کپ میں ویسٹرن آسٹریلیا کو دستیاب ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ یکم مارچ سے شروع ہو گا۔