• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بونی کپور نے سری دیوی کے ساتھ اپنی پہلی تصویر شیئر کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی پانچویں برسی کے موقع پر ان کے شوہر اور فلمساز بونی کپور نے اپنی اہلیہ کے ساتھ 39 سال پرانی تصویر شیئر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بونی کپور نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کی سری دیوی کے ساتھ پہلی تصویر تھی۔

بونی کپور نے بتایا کہ یہ تصویر 1984 کی ہے۔

اس سے قبل بونی کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سری دیوی کا ایک پورٹریٹ بھی شیئر کیا تھا۔

واضح رہے کہ سری دیوی کی موت 24 فروری 2018ء کو متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید