کرکٹ گراؤنڈ میں 20 سال پہلے ہونے والی چیز کو بالکل اسی طرح دوبارہ دیکھ کر شائقین حیران رہ گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 2003ء میں جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔
اس میچ کی دونوں اننگز میں جنوبی افریقی فاسٹ بولر مکھایا این ٹینی نے ویسٹ انڈیز کے بیٹر چندرپال کو آؤٹ کیا تھا۔
اب 20 سال بعد 21 سے 23 فروری کے درمیان جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹور میچ کھیلا گیا۔
اس میچ میں 20 سال پہلے کھیلے گئے کھلاڑیوں کے بیٹوں نے اپنی اپنی ٹیم کی نمائندگی کی اور حیرت انگیز طور پر اس مرتبہ جنوبی افریقی بولر کے بیٹے نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کے بیٹے کو دونوں مرتبہ آؤٹ کیا۔
2003 اور 2023 میں ہونے والے ان دونوں میچز میں کئی چیزیں مشترکہ ہیں۔
2003 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے چندرپال بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے تھے جبکہ ان کا بیٹا بھی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتا ہے اور دونوں باپ اور بیٹا میچ کی دونوں اننگز میں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اسی طرح جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر مکھایا این ٹینی کا بیٹا بھی فاسٹ بولر ہے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 فروری سے 4 مارچ جبکہ دوسرا میچ 8 سے 12 مارچ تک کھیلا جائے گا۔