حکومت پنجاب 45 کروڑ روپے کے مطالبے سے دستبردار نہ ہوئی تو لاہور کے میچز کراچی منتقل کردیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے حوالے سے متبادل پلان ترتیب دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل کے میچ اتوار اور پیر کو ہوں گے، حکومت پنجاب اگر مطالبے سے دستبردار نہ ہوئی تو راولپنڈی کے میچز بھی کراچی منتقل کیے جاسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عثمان واہلہ کی سربراہی میں پی سی بی ٹیم آج یا کل کراچی جائے گی، پی سی بی متبادل پلان کی تفصیلات سے کل آگاہ کرے گا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پی سی بی اپنے موقف پر قائم ہے، پی سی بی سیکیورٹی سروسز کی مد میں کوئی پیسا نہیں دے گا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی پی ایس ایل 8 کے میچز پنجاب سے کراچی شفٹ کرنے کے لیے تیار ہے۔
نگراں پنجاب حکومت کے وزراء چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات کے بعد روانہ ہوگئے ہیں، حکومتی ممبران نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریف کریں گے۔