تاجک گلوکار عبدو روزک کو آج ممبئی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارت واپس آئیں گے اور یہیں رہیں گے، فوٹوگرافرز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ممبئی میں ریسٹورنٹ کھول رہے ہیں۔
عبدو روزک نے کہا کہ وہ 6 مارچ کو واپس آئیں گے اور ممبئی میں ریسٹورنٹ کھولیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارت میں ’بورگر‘ (برگر) کا ریسٹورنٹ کھول رہے ہیں، آپ سب وہاں آکر بورگر کھانا۔