• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے پاکستان کے تین ٹکڑے ہونے کی بات کی تھی، قادر مگسی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئر مین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے عالمی ایجنڈے کی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے تین ٹکڑے ہونے کی بات کی تھی ‘ پاکستان چار قو موں سندھی ‘ بلوچوں ‘ پنجابی اور پختونوں کا ملک ہے ‘وطن کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیںگے‘ عمران خان کے دور میں ڈالر کی قیمت میں دوگنا اضافہ ہوا ‘عمران خان نے شوگرمافیا سے مل کر اربوں روپے کی لوٹ مار کی ‘گندم کا اسیکنڈ ل تھا‘چینی کااسیکنڈل تھا ‘ روپے کی قیمت گراکر ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیا ‘ملک کے مسائل کا حل نیا سوشل معاہدے اور نئے پارلیمانی سطح پر اتحاد میں ‘ جس میں تمام قوموں کے حقیقی نمائندوں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے‘غریب عوام کے پاس دووقت کی روٹی نہیں ہے جبکہ ملک کے حکمراںلاکھوں روپوں کی گھڑیا ں اور کپڑے پہن کر مہنگائی کی باتیں کرتے ہیں‘کرپٹ سیاستدان‘ جج ‘جرنیل دیگر لوٹ مار کرنے والوں کو پھانسی پر چڑھانا چاہئے۔وہ ” مادر وطن جلسہ“ بائی پاس پر عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر سندھ دوست پارٹی کے رہنماءسلیم شیخ‘دھرتی دھنی تحریک کے چیئر مین قادر چانڈیو‘ایس ٹی پی ہاری تحریک کی حاکم زادی ‘عام آدمی پارٹی کے رہنماءستارمنٹھار ‘عوامی جمہوری پارٹی کے لال شاہ‘سماجی رہنماءذوالفقار حالی پوتہ دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ڈاکٹر قادر مگسی نے مزیدکہا کہ پیپلزپارٹی بے نظیر بھٹوکے انتقال پر دفن ہوگئی تھی ‘آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سندھ کے اول دشمن ہیں ‘ جنہوںنے سندھ کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے کے بجائے سندھ کا سودا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور مرادعلی شاہ نے ایماندار بیوروکریٹس کو صوبہ چھوڑنے پر مجبور کردیا یاذلیل اور خوار کرکے جاگیرداروں کے ماتحت کردیا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ جو ایوانوں سے حکمرانوں کی آواز آرہی ہے پاکستان کودرست سمت میں چلانا ہے تو ان کو بتانا چاہتا ہوں اگر آپ کو پاکستان کی تشکیل نو کرنی ہے اور زندہ رکھناہے اور صیح ڈھنگ سے چلانا ہے تو تاریخ کے تلخ حقائق کو سمجھنے اور تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ 22کروڑ عوام سے معافی مانگنا ہوگی۔انہوںنے کہاکہ آج جس نہج پر ملک پہنچا ہے اس کی واحد وجہ قوم سے حقائق چھپانا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس ملک کو جس تباہی پر لایاگیا ہے اس میں کسی سندھی‘بلوچی‘ پختون یا پنجاب کے کسی غریب یا متوسط طبقہ کا قصور نہیں ہے ‘ کس جرم میں باچاخان‘ جی ایم سید‘ رسول پلیجو سمیت دیگر رہنماؤں کو قید کیا‘ لاشیں بھیجیں ۔انہوںنے کہاکہ ملک کے خلاف عالمی سازش کا حصہ بنتے ہوئے ایسے حالات پیدا کئے جس سے بنگلادیش الگ ہوا ‘بنگلادیش علیحدگی جسے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف کونسی کاروائی کی ۔انہوںنے کہاکہ بلوچ پاکستان کو نہیں توڑ رہے ہیں ‘ پختونوں جو کہ اپنے صوبے کی خودمختیاری کےلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوںنے پاکستان توڑنے کا نعرہ نہیں لگایا‘ انہوںنے جمہوریت زندہ باد‘ پارلیمنٹ زندہ باد‘ انہوںنے آمریت مردہ باد کا نعرہ لگایاتھا۔ انہوںنے آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو توڑنے والے آپ کی آنکھوں کے سامنے گھوم رہے ہیں ‘ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے دور اقتدار میں اقتدار تک پہنچنے کےلئے ساز بازکیا ‘ غیر جمہوری طریقے سے اقتدارمیں پہنچا‘ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کیوں بھول گئے ‘عمران خان نے اقتدار میں آنے کے لئے غیرجمہوری غیرآئینی طریقہ استعمال کیا ‘عمران خان جب وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے تو پہلے روز سے آج تک پاکستان کو کمزورکرنے کے ایجنڈے پر کام کیا ‘مجھے حیرانی ہے کہ نواز لیگ کی سیاست اوررہنماؤں کی عقیل کہیں سوتو نہیں گئی ہے‘عمران خان کو گھڑی چوری ‘توشہ خانہ چور پکار کر اپنی حیثیت خود کمزورکررہے ہیں ‘عمران خان کے دور میں ڈالر کی قیمت میں دوگنا اضافہ ہوا عمران خان نے شوگرمافیا سے مل کر اربوں روپے کی لوٹ مار کی ‘گندم کا اسیکنڈ ل تھا‘چینی کااسیکنڈل تھا ‘ روپے کی قیمت گراکر ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیا ‘طالبان کو یہاں آباد کیا جیلوں میں بند دہشت گردوں کو رہا کر کے گھربھیج دیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 3 سالوں میں 2ہزارارب روپے کا فراڈ کیا ہے ‘پنکی ‘ فرخ گوگی ‘جہانگیر ترین اوراپنے وزیروں کے ذریعے اربوں روپے کی لوٹ مار کی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید