کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے ماہریِن آثارِ قدیمہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے تصدیق کی ہے کہ اہرام مصر میں سے سب بڑے ہرم ’ہرم اکبر‘ کے اندر مرکزی دروازے کے اوپر ایک راہداری موجود ہے۔ اینڈو سکوپ کی مدد سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’گریٹ پیرامِڈ آف گیزا‘ کے اندر موجود یہ راہداری کی لمبائی نو میٹر (30 فٹ) اور چوڑائی میں سات فٹ ہے۔