تہران (نیوزڈیسک)عالمی جوہری ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے واپس بلا لیا ہے۔ آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے صورتحال پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں جوہری تنصیبات کی نگرانی کیلئے جلدطریقہ کار طے کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق عالمی جوہری ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے واپس بلا لیا ہے۔ آئی اے ای اے کے مطابق معائنہ کاروں کی آخری ٹیم گزشتہ بحفاظت ایران سے روانہ ہو کر ویانا میں آئی اے ای اے کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی ہے۔آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں جوہری تنصیبات کی نگرانی اور تصدیقی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے جلد از جلد طریقہ کار طے کرنا نہایت ضروری ہے، تاکہ اعتماد کی فضا برقرار رکھی جا سکے اور عالمی جوہری معاہدے کے تحت شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ دو روز قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا قانون نافذ کر دیا تھا، جس کے بعد ایران میں ایجنسی کی سرگرمیاں متاثر ہوئی تھیں۔