• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس میں شدید بارش اور سیلاب، 24 افراد ہلاک، لڑکیوں کے کیمپ سے 25 لاپتہ

نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب نے نظامِ زندگی کو مکمل طور پر مفلوج کردیا جبکہ مختلف حادثات میں24افراد ہلاک ہوگئے ۔لڑکیوں کے کیمپ سے 25لڑکیاں لاپتہ ہوگئیں ،سیلاب زدہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تیز کر دیے ہیں، عوام کو محتاط رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب نے نظامِ زندگی کو مکمل طور پر مفلوج کردیا جبکہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 24افراد ہلاک ہوگئے ۔کئی علاقوں میں چند ہی گھنٹوں میں کئی علاقوں میں مہینوں کی بارش برس گئی، جس کے نتیجے میں اچانک آنے والے سیلاب نے گلیوں اور شاہراہوں کو دریا میں تبدیل کردیا اور نظامِ زندگی کو مکمل طور پر مفلوج ہوگیا۔حکام کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 24افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ریاستی حکام نے سیلاب زدہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تیز کر دیے ہیں، جن میں 100 فوجی اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں اور شدید موسم کے باعث مزید سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے عوام کو محتاط رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید