• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل 2030 تک پانی سے محروم پہلا بڑا شہر بن سکتا ہے، ماہرین کا انتباہ

کابل ( جنگ نیوز) ماہرین کا کہنا ہے کہ کابل 2030تک پانی سے محروم پہلا بڑا شہر بن سکتا ہے، اگر یہ صورت حال نہ بدلی گئی تو شہر کو ایک وجودی خطرہ لاحق ہو جائے گا، جس کے نتیجے میں تقریباً 30 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ ماہرین اس بحران کی ذمہ داری موسمیاتی تبدیلی، ناقص حکومتی نظام، اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر عائد کرتے ہیں۔ افغانستان کا دارالحکومت کابل، جس کی آبادی اس وقت 60 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، آئندہ پانچ برسوں میں مکمل طور پر پانی سے محروم ہو سکتا ہے۔ معروف بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم مرسی کور کی حالیہ رپورٹ میں اس بات کی سنگین وارننگ دی گئی ہے کہ اگر موجودہ حالات جاری رہے تو 2030 تک کابل کے زیرِ زمین آبی ذخائر مکمل طور پر خشک ہو جائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران کابل کے زیرِ زمین پانی کی سطح میں 25 سے 30 میٹر کی کمی واقع ہو چکی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید