• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل بھرو تحریک ناکامی عمران کی جگ ہنسائی کا باعث بن گئی، نعیم قاسمی

پشاور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام ضلع پشاور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور صوبائی مجلس شوریٰ کے ممبر نعیم قاسمی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اور جیل بھرو تحریک کی ناکامی پر عمران نیازی جگ ہنسائی کا باعث بن گئے ہیں خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں لوٹ مار کرنے والے گرفتاریاں دینے کی بجائے چھپتے پھر رہے ہیں پولیس کی طرف سے پی ٹی آئی کے سابق وزرا اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے گھروں کے سامنے لائوڈ سپیکرز کے ذریعے اعلانات کئے جا رہے ہیں کہ پولیس حاضر ہے گاڑیاں تیار کھڑی ہیں جیل جانے والے گرفتاری دینے کے لئے آجائیں لیکن سابق وزرا اور پی ٹی آئی کے عہدیدار جیل جانے کی بجائے چھپتے پھر رہے ہیں جس پر لوگوں کی طرف سے پی ٹی آئی کے سابق وزرا اور عہدیداروں پر طنز کیا جا رہا ہے نعیم قاسمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلیرانہ جدوجہد سے جمعیت علمائے اسلام عوام کی امیدوں کا محور بن گئی ہے عوام نے جمعیت علمائے اسلام کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے جے یو آئی کا گراف تیزی سے بڑھتا جارہا ہے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور ہزاروں کارکنوں کی جے یو آئی میں دھڑا دھڑ شمولیت جے یو آئی کی بڑی کامیابی ہے اور جے یو آئی صوبے کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن گئی ہے نعیم قاسمی نے گورنر حاجی غلام علی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر حاجی غلام علی کے صوبے بھر میں دورے کر کے علمائے کرام تاجروں بلدیاتی نمائندوں طلبا و نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات سے واضح ہو گیا ہے کہ حاجی غلام علی عوامی گورنر ہیں اور عوام کی بے لوث خدمت ان کا مشن ہے۔
پشاور سے مزید