• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ: پی ٹی آئی رہنما سلمان شنواری کی گرفتاری و رہائی

کوہاٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان شنواری کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا  گیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے ساتھ دیگر 2 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے آج صبح بائی پاس روڈ پر اسکول کے بچوں کے احتجاج میں شرکت کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں یکم مارچ سے ایک ماہ تک دفعہ 144 نافذ ہے۔

سلمان شنواری کی حراست کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا۔

قومی خبریں سے مزید