وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب میں رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے جائزے سے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔
پہلے مرحلے میں صوبہ پنجاب میں غریب ترین لوگوں کو خصوصی رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔