لاہور (کورٹ رپورٹر) عمران خان کی ٹی وی چینلز پر کوریج پر پیمرا کی جانب سے پابندی کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے پیمرا نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کردی،وکیل عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ، پیمرا کا نوٹیفکیشن آرٹیکل دس اے کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کا آئین آزادی اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے، پیمرا نے حکومت کے ایماء پر سیاسی بنیادوں پر پابندی کا حکم جاری کیا، ، پیمرا کا حکم اسلام ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔