• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو ہرانے کیلئے ساری جماعتیں ایک چھتری تلے آگئی، رابعہ بصری

پشاور (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی صدر و سابق ایم پی اے رابعہ بصری نے کہاہے کہ عوام نے 9ماہ میں پی ڈی ایم کے اقتدار میں ملک کی تباہی و بربادی دیکھی ہے،ایک عمران خان کو ہرانے کیلئے ساری جماعتیں ایک چھتری تلے آگئی ہیں،پی ڈی ایم حکومت بچانے میں لگی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان کے عوام اس وقت پریشان ہیں عوام عمران خان کو یاد کررہی ہے،لوگوں کے گھروں میں اشیاء خریدنے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔ موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار پی ڈی ایم ہے ٗعمران خان کے دور میں کھانے پینے کے اشیاء سستی تھیں ٗ انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنو ں پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ٗانہوں نے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کارکنان کے جذبے بلند ہے اور وہ ڈرنے والی نہیں انہوں نے کہاکہ عوام عمران خان کے ساتھ ساتھ اور انشاء اللہ ایک دفعہ پھر پورے ملک میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنیں گی۔
پشاور سے مزید