پاکستان سمیت دیگر ممالک کے کئی ریٹائرڈ کرکٹرز ’لیجنڈز لیگ کرکٹ‘ کے لیے دوحہ پہنچ گئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، مصباح الحق، شعیب اختر، سہیل تنویر اور عبدالرزاق دوحہ پہنچ چکے ہیں جو کہ آج سے شروع ہونے والی لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اس کے علاوہ دیگر ملکوں کی ٹیموں کے ریٹائرڈ کرکٹرز بھی دوحہ پہنچ چکے ہیں۔
اس موقع پر پاکستانی کرکٹرز نے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ گراؤنڈ میں پریکٹس بھی کی۔
واضح رہے کہ لیجنڈز لیگ کرکٹ 10 سے 20 مارچ تک کھیلی جائے گی۔