کراچی(نیوزڈیسک)بھارت میں انفلوئنزا کی خطرناک قسم تیزی سے پھیلنے لگی جس سے دو ہلاکتوں کی تصدیق بھی کی جاچکی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں انفلوئنزا کی خطرناک قسم ایچ تھری این ٹو (H3N2) وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے پہلی ہلاکت کی بھی تصدیق کی جاچکی ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ انفلوئنزا وائرس کے اب تک 90 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے دو افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے جہاں ریاست کرناٹکا میں 82 سالہ شہری چل بسا۔82سالہ شہری کو 24فروری کو وائرس کی تشخیص کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا جس کی موت یکم مارچ کو ہوئی تھی جب کہ دوسرے شہری کی ہلاکت ہریانہ میں ہوئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہےکہ یکم مارچ کو انتقال کرنے والے شہری کو شوگر بھی تھی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ملک میں گزشتہ چند ماہ سے اس انفلوئنزا وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں جسے ہانگ کانگ فلو بھی کہا جاتا ہے، اس وائرس کی علامات بھی کورونا سے ملتی جلتی ہیں۔