احمد آباد( جنگ نیوز) بھارتی کر کٹ ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آ سٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں مشکلات کا شکار ہے، تیسرے دن ہفتے کو کھیل کے اختتام پر بھارت نےپہلی اننگز میں تین وکٹ289رنز بنائے تھے، شبھمان گل نے سنچری128رنز بنائے ویرات کوہلی59رنز پر ناٹ آ وٹ ہیں، آسٹریلیا کے480رنز کو برابر کرنے کے لئے بھارت کو اب بھی 191رنز کی ضرورت ہے۔