• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کی سرزمین سے بیرونی افواج کے انخلا کا وقت آ گیا، ایرانی وزیر خارجہ

دمشق (صباح نیوز)ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ شام کی سرزمین سے بیرونی افواج کے انخلا کا وقت آ گیا ہے، اسرائیل کی جعلی حکومت نے زلزلے کے بعد سخت اور دشوار حالات کے باوجود حلب کے ہوائی اڈے پر بمباری کی جو نہ صرف اس جعلی حکومت کی بربریت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ جعلی صیہونی حکومت اندرونی بحران کا شکار ہے اور وہ اس طرح کے اقدامات سے عالمی برادری کی توجہ اپنی جانب سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے، بدقسمتی سے شام میں زلزلہ زدگان کو امداد کی فراہمی کے لیے پابندیوں اور جنگ کے مسائل کے حوالے سے عالمی برادری کی بے حسی نے انسانی حقوق کے دعویداروں کے دوہرے معیار کو ایک بار پھر آشکارا کردیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کی سرزمین سے بیرونی افواج کے انخلا اور اس ملک کی ارضی سالمیت کے احترام کو یقینی بنانے کا وقت آ گیا ہے، تہران تمام فریقوں کو شام اور خطے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت، سلامتی اور استحکام کا احترام کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید