کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وزارت اوور سیز پاکستانیز اور انسانی ترقی کی فوکل پرسن برائے ای او بی آئی محترمہ کرن بلوچ نےپی پی پی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سےنیو یارک میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کی پہلی یادگاری تقریب کے انعقاد کو ایک ’’اہم سنگ میل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پراسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اورپاکستان کا موقف ٹھوس اور مددلل انداز میں دنیا کے سامنے رکھ رہے ہیںجس کو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہو رہی ہے،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مختصر مدت میں وہ ایک مقبول اور کامیاب وزیرخارجہ کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں ، جنہوں نے اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو بامعنی اور بہترین طریقے سے حل کرنے کیلئے ایک جامع عالمی ایکشن پلان کا تصور پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے یہ بات بجا طور پر کہی جا سکتی ہے کہ وہ مستقبل کی قیادت کے طور پر اپنا لوہا منوا رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب وہ وزیر اعظم کا منصب سنبھالیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری عوامی پارٹی ہے اور عوامی پارٹی ہونے کی وجہ سے عوا م کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے وفاقی حکومت اپنی مدت پورے کرے گی۔