کراچی (نیوزڈیسک)چین نے کل سے تمام اقسام کے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویزوں کے اجرا کا فیصلہ سرحد پار سفر کو آسان بنانے کے لیے کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 28 مارچ سے قبل جاری کئے گئے اہل ویزے رکھنے والےغیر ملکی چین آسکیں گے جبکہ جزیرے ہینان میں داخلے، شنگھائی بندرگاہ سے گزرنے والے کروز جہازوں کے لیے ویزا فری پالیسیاں نافذ رہیں گی۔