• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

فرانس کے دارالحکومت پیرس کا شمار دنیا کے صاف اور خوبصورت ترین شہروں میں ہوتا ہے لیکن اب یہاں گندگی اور کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس کی سڑکوں پر کئی ٹن بدبو دار کچرا جمع ہو گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور موجودہ صورتِ حال کی وجہ سے یہاں چوہوں کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صفائی کرنے والے اہلکاروں کی پنشن اصلاحات کے خلاف ہڑتال جاری ہے جس کے باعث پیرس کی سڑکوں پر کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون کی پنشن کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 سال کرنے کی تجویز پر کچرا اٹھانے والے اہلکاروں کی 6 مارچ سے ہڑتال جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق پیرس کی سڑکوں پر بے انتہا کچرا پڑا ہونے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ پیر تک شہر کی سڑکوں پر 5 ہزار 600 ٹن سے زائد کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔

دوسری جانب شہریوں نے حکام سے صورتِ حال کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید