فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تمام فلسطینی یرغمالیوں کو رہا کرنا چاہیے جن میں 18 سال سے کم عمر کے بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیل میں قید فلسطینیوں کی رہائی سے متعلق میکرون کے بیان کے بعد صہیونی گروہوں نے آن لائن سخت ردعمل کا اظہار کیا اور ان کے اس بیان کو غیر منصفانہ قرار دیا۔
دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بھی اسرائیل میں قید کم عمر اور بےگناہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔