• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکوک ویب سائٹس سے فرنچائزز کے معاہدوں کا جائزہ لینے کا اعلان

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے کمرشل ڈپارٹمنٹ پر ایک بار پھر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے دوران کچھ فرنچائز نے ایسی غیر ملکی کمپنیوں سے اسپانسرشپ معاہدے کئے جن کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ سٹے بازی کی سائٹس ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ان ویب سائٹ کا دفاع کرتا رہا لیکن اب نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے بعد میں اس بارے میں مکمل چھان بین کروں گا۔ ایسا کوئی کام نہیں کروں گا جو غیر قانونی ، ہمارے مذہب اور ہماری ثقافت کے برعکس ہو۔ چاہے اس کا نقصان ہی کیوں نہ ہو۔ پی سی بی نے ایڈورٹائزنگ کی اجازت دی ہوئی ہے میں نے جائزہ لیا ہے فرنچائز کو لکھ دیا ہے سب معاہدوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔واضحرہے کہ کچھ فرنچائز نے ان بیٹنگ سائٹس کے ساتھ پی سی بی کمرشل ڈپارٹمنٹ کی اجازت سے معاہدے کئے۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنی فرنچائز کے اسپانسر کا لوگو استعمال کرنے سے انکار کردیا۔ اسٹیٹ بینک نے بھی اس بارے میں پی سی بی سے وضاحت مانگی تھی۔

اسپورٹس سے مزید