• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی کا کشمیر رابطہ گروپ اجلاس، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت

جدہ (شاہدنعیم) موریطانیہ کی میزبانی میں ہونے والے ’او آئی سی‘ وزراء خارجہ اجلاس کے موقعے پرتنظیم کے کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس میں متعدد مسلمان ممالک کے وزرا خارجہ نے شرکت کی۔اجلاس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔موریطانیہ میں ہونے والے کشمیر رابطہ گروپ اجلاس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ کی صدارت میں موریطانیہ میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب، ترکیہ، نائیجر، آذربائیجان اور آئی پی ایچ آر سی نےشرکت کی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےاجلاس کو بھارت کےغیرقانونی قبضے کے شکار مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سےآگاہ کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید