• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غرباء اور کم آمدن والوں کورمضان پیکیج دیا جائے‘ جماعت اسلامی

کوئٹہ(پ ر) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہےکہ رمضان المبارک سے قبل غرباء ومساکین اورکم آمدنی والوں کو پیکیج دیکر خوردنی اشیاء قیمتوں میں خصوصی ریلیف دی جائےیوٹیلٹی اسٹورزکی تعدادبڑھاکر زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے قیمتوں میں کمی کی جائے صرف اعلانات کی حد تک سستے بازاروں کے نام پر خیمہ بازار سے گریز کیا جائےحکومتی سطح پرسادگی وقناعت کی بجائے اب بھی لوٹ مار بدعنوانی کرپشن وکمیشن تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ اتحادی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی تمام ظالمانہ شرائط پوری کرنے کے بعد پہلے سے موجود مہنگائی میں حد سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے، حکمران کہتے ہیں کہ انہیں غریبوں کی مشکلات کا احساس ہے مگر آئے روز بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعاتی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، یوٹیلٹی اسٹور ز پر معمولی سبسڈی کا بھی خاتمہ کرکے عوام کو مہنگائی کے ہاتھوں زندہ اور سانس لینا بھی مشکل بنادیا گیا ہے جبکہ سودی مالیاتی اداروں کے ہر شرط ماننے بلکہ اْس پر عملدرآمد کرنے کے باوجود حکومت مزید قرضہ حاصل کرنے میں ناکام اور بے بس نظر آ رہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید