• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکادمی ادبیات کے زیراہتمام قائداعظم کے یوم پیدائش پر تقریب

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کے زیراہتمام قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی جس میں بلوچستان کے نامور ادبا ،شعراء ، اساتذہ اور اہل علم نے شرکت کی تقریب کی صدارت براہوئی اور اردو زبان کے ممتاز شاعر پروفیسر رشید حسرت نے کی جبکہ مہمان خصوصی اردو اور براہوئی زبان کی نامور شاعرہ جہاں آراء تبسم ، اعزازی مہمان براہوئی زبان کے نامور شاعر ، کالم نگار نور خان نواب تھے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ اورنگزیب نے حاصل کی اکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کے ڈاکٹر عبدالقیوم بیدار نے کہا کہ ایسی تقریبات نئی نسل کو اپنے محسنوں سے جوڑنے کا ذریعہ بنتی ہیں انہوں نے قائداعظم کی فکری میراث کو ادب کے ذریعے زندہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا پروفیسر رشید حسرت نے صدارتی خطاب میں قائداعظم کی اصولی سیاست ، قانون کی بالادستی پر یقین پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی دیانت داری اور عزم آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہےجہاں آراء تبسم نے قائداعظم کی زندگی ، سادگی ، وقت کی پابندی اور خواتین کے حقوق سے متعلق خیالات کو اجاگر کیا اعزازی مہمان نور خان نواب نے قائداعظم کی سیاسی بصیرت ، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ایک آزاد ریاست کے قیام میں ان کی تاریخی جدوجہد پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔
کوئٹہ سے مزید