• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے کوئٹہ نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2افراد کو گرفتار کر کے لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی ایف آئی اے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دوافراد رحمت اللہ اور محمد صادق کو گرفتار کرکے 3300 امریکی ڈالر، 6 ملین سے زائد ایرانی ریال اور 3 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے قبضے میں لے لئے ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے ۔
کوئٹہ سے مزید