• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھالاوان عوامی پینل شال زون کے تحت ضلعی کونسل کا اجلاس

کوئٹہ (این این آئی ) جھالاوان عوامی پینل شال زون کے تحت کوئٹہ میں ضلعی کونسل کا اجلاس میر ندیم الرحمٰن کی صدارت میں ہوا اجلاس میں جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنما میر منصور گرگناڑی ضلعی ذمہ داران حافظ نصیر مینگل، میر نعمان ساسولی اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پینل کے نامزد امیدواران ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں جھالاوان عوامی پینل کے ساتھ اتحادی سیاسی جماعتوں کے عہدیداران کیلئے خصوصی سیشن انتخابات کے التواء کا معاملہ زیر غور آیا اس موقع پر میر بیبرگ شاہوانی، نجم خان کاکڑ، ملک عرفان شاہوانی، سعود خان درانی، ملک حسین شاہوانی و دیگر نامزد امیدواران نے شرکاء کو صورتحال سے آگاہ کیا اجلاس میں کوئٹہ کے بنیادی مسائل، تنظیمی، دعوتی سرگرمیوں سمیت تمام امور سے متعلق جائزہ و منصوبہ بندی گئی۔
کوئٹہ سے مزید